3 مئی، 2022، 5:53 PM

عید فطر کے موقع امیر عبداللہیان کو علاقائی ممالک کے وزراء خارجہ کی مبارکباد

عید فطر کے موقع امیر عبداللہیان کو علاقائی ممالک کے وزراء خارجہ کی مبارکباد

عید سعید فطر کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کو علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ نے مبارکباد پیش کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید سعید فطر کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کو علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ نے مبارکباد پیش کی ۔

اطلاعات کے مطابق عمان ،  اردن، تاجیکستان، ترکمنستان ، قرقیزستان، عراق، آذربائیجان، کویت، پاکستان کے وزراء خارجہ  اور افغانتسان کے عبوری وزیر خارجہ نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے  بھی اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1910722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha